سید حسن نصر اللہ: حزب اللہ، شام میں قومی مصالحت کی حمایت کرتی ہے/ ٹرمپ نے امریکہ کا اصلی چہرہ دکھلا دیا

Rate this item
(0 votes)
سید حسن نصر اللہ: حزب اللہ، شام میں قومی مصالحت کی حمایت کرتی ہے/ ٹرمپ نے امریکہ کا اصلی چہرہ دکھلا دیا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے بعلبک کے علاقے میں حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے رکن شیخ حسین عبید کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ، آستانہ میں شام سے متعلق فائر بندی کے سمجھوتے کے خلاف ہے اور انھوں نے ہم پر اور ایران پر الزام بھی لگایا ہے کہ شام میں خونریزی جاری رکھنا چآہتے ہیں جبکہ حزب اللہ، شام میں فائر بندی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی جو شام میں قومی مفاہمت پر منتج ہو گا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم نے بعض سمجھوتوں کو کامیاب بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حلب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے کافی سیاسی و سیکورٹی نتائج برآمد ہوئے ہیں اور شام کے بیشتر شہروں میں معمول کی زندگی اب واپس لوٹ آئی ہے اور شام پر داعش دہشت گرد گروہ کے کنٹرول کا خطرہ بھی مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہم الفوعہ اور کفریا کا انسانی بحران حل کئے جانے کے خواہاں ہیں اور یہ دعوی بالکل غلط ہے کہ حزب اللہ، شام میں آبادی کے ڈھانچے میں تبدیلی کی خواہاں ہے۔

 

Read 1408 times