جاپان کا نومسلم اور مسجد کا سکون

Rate this item
(0 votes)
جاپان کا نومسلم اور مسجد کا سکون

اطلاع رساں ادارے «upr» کے مطابق امریکہ کی ریاست یوٹا کے شہر موگان کی مسجد میں میں فری ڈسکشن نشست منعقد کی گیی جسمیں درجنوں جوان شریک تھے۔

نشست سے خطاب میں نومسلم جاپانی «شین گایمون» نے اسلام قبول کرنے کا واقعہ بیان کیا

انکا کہنا تھا «جب میں نے موگان کی مسجد میں قدم رکھا تو سب سے پہلی چیز جو محسوس کی وہ مسجد کا سکون تھا».

گایمون کا کہنا ہے کہ جوتے اتارنے کی وجہ سے مسجد میں قدم رکھنے کی آواز تک نہیں آتی اور انسان کو عجیب سا سکون ملتا ہے۔

انہوں نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کہا : خدا کے مہربان اور بخشنے کے گہرے مفہوم نے مجھ پر بڑا اثر کیا اور میرے افکار اور خیال بدل ڈالا

ایک گھنٹے کی نشست میں لوگوں نے اسلام، حجاب اور نماز کے بارے میں سوالات پوچھے جنکے تشفی بخش جوابات دیے گیے۔

موگان اسلامی مرکز کے ڈایریکٹر«مبارک یوکاشات» نے قرآن کی تلاوت کی اور شکر کے موضوع پر خطاب کیا

انکا کہنا تھا: جب ہم نماز پڑھتے ہیں اور خدا سے روبرو گفتگو کرتے ہیں تو ایک خاص توجہ اور یکسویی ملنے کی وجہ سے ہمیں سکون ملتا ہے

فری ڈسکشن کو دوسری نشست بیس مارچ کو مسجد موگان میں منعقد ہوگی۔

Read 1583 times