حضرت امام محمد تقی(ع) کا جشن ولادت

Rate this item
(0 votes)
حضرت امام محمد تقی(ع) کا جشن ولادت

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران سمیت دنیا بھر میں جشن منایا جا رہاہے۔

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس مناسبت سے مساجد اور امام بارگاہوں میں محفل میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔

مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کا حرم مطہر اس پرمسرت موقع پر زائرین سے چھلک رہا ہے اور دسیوں ہزار کی تعداد میں عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام وہاں موجود ہیں جوحضرت امام رضاعلیہ السلام کو ان کے فرزند ارجمند کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں -

قم میں بھی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں بہت بڑی تعداد میں زائرین اسی مناسبت سے جشن منا رہے ہیں اور بی بی فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حضور ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کر رہے ہیں -

عراق کے مقدس شہر کاظمین  میں عراق، پاکستان اوردنیا کے گوشہ و کنار سے بڑی تعداد میں عاشقان رسول و آل رسول حضرت امام موسی کاظم اور حضرت امام محمد تقی علی علیہ السلام کے حرم میں اپنے اپنے مخصوص انداز میں جشن منا رہے ہیں -

پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ مختلف علاقوں میں محفل میلاد اور جشن کا سلسلہ جاری ہے -

فرزند رسول حضرت امام محمدتقی علیہ السلام دس رجب ایک سو پچانوے ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور اپنے پدربزرگوارحضرت امام رضاعلیہ السلام کی شہادت کے بعد امامت کی ذمہ داری سنبھالی -آپ کے معروف القاب تقی اور جواد ہیں۔

 

Read 1917 times