میدان عمل میں عوام کی موجودگي قومی سلامتی کی ضامن ہے، رہبرانقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
میدان عمل میں عوام کی موجودگي قومی سلامتی کی ضامن ہے، رہبرانقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انتخابی عمل سمیت مختلف میدانوں میں عوام کی مشارکت کو فیصلہ کن قرار دیا ہے۔

یوم محنت کشاں کی آمد کی مناسبت سے ٹریڈ یونینوں کے عہدیداروں اور محنت کشوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میدان میں عوام کی بھرپور موجودگي کی ہی وجہ سے ایران سے دشمن اور دشمن کی جنگ کا سایہ ہمیشہ دور رہا ہے اور انتخابات سمیت مختلف میدانوں میں عوام کی بھرپور موجودگی قومی سلامتی میں فیصلہ کن کردار کی حامل ہے۔رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایاکہ اگر ایران کے عوام میدان عمل میں موجود رہیں تو ملک کی سلامتی بھی قائم رہے گی۔ آپ نے فرمایا کہ عوام کی میدان عمل میں موجودگی کی وجہ سے ہی ہمارے دشمن ایران کے خلاف کسی بھی سخت اقدام سے گریزاں رہے ہیں۔آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن، سیاسی میدان میں ایرانی عوام کی موجودگی سے ‍ خائف ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو دشمن کو عقب نشینی اور پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ دشمن میدان عمل میں عوام کی حقیقی معنی میں شرکت سے خوف کھاتا ہے۔آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ چالیس برسوں کے دوران ایران کےعوام اور اسلامی نظام کے درمیان پائے جانے والے گہرے تعلق کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ ، خطے میں ایران کی ترقی و پیشرفت، سربلندی و عزت اور اثر و رسوخ، عوام اور حکومت کے درمیان تعلق اور تعاون کا مرہون منت ہے۔آپ نے صدارتی الیکشن کے سبھی چھے امیدواروں کو نصحیت فرمائی کہ وہ اپنی نیتوں میں خلوص پیدا کریں اور عوام کی خدمت اور خاص طور سے کمزور طبقات کی خدمت کے لیے آگے آئيں اور پسماندہ طبقات کی کھل کر حمایت کریں۔رہبر انقلاب اسلامی نے، مختلف ملکوں میں سیاسی اور سماجی میدان میں محنت کشوں کے کردار اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے آج تک ایران کے محنت کشوں کو اسلامی نظام کے مد مقابل لا کھڑا کرنے سے متعلق دشمن کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ، تمام تر مذموم کوششوں کے باوجود ، ایران کے محنت کشوں نے ہمیشہ اسلامی نظام کی حمایت کی ہے اور درحقیقت ہمارے متدین محنت کش طبقے نے اس پورے عرصے میں دشمنوں کے منہ پرزوردار طمانچے رسید کيے ہیں۔

 

Read 1367 times