صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی

Rate this item
(0 votes)
صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی

درجنوں صیہونی آبادکاروں نے اتوار کے روز ایک بار پھر مسجدالاقصی کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق درجنوں صیہونی آبادکار اتوار کے روز صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے اور وہاں انھوں نے اشتعال انگیز اقدامات انجام دیئے۔

صیہونی فوجیوں کی مدد سے صیہونی آبادکاروں کا یہ اشتعال انگیز اقدام اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی، باب المغاربہ کی طرف سے انجام پایا۔

اپریل کے مہینے میں بھی ستّائیس سو سے زائد صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر ہلہ بول دیا تھا۔

صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب دینے کے مقصد سے اکتوبر دو ہزار پندرہ میں انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے جبکہ انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تین سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

 

Read 1440 times