سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کی آخری مہلت

Rate this item
(0 votes)
سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کی آخری مہلت

نیوز ویب سایٹ العرب الیوم کے مطابق انتالیسویں حفظ اور حسن قرآت کے بین الاقوامی مقابلے محرم الحرام میں مکہ مکرمہ میں منعقد ہوں گے۔

قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منصور بن محمد السمیح کا کہنا ہے کہ وزارت اوقاف کی جانب سے مختلف ممالک کے سو سے زائد اسلامی مراکز اور انجمنوں کو مقابلوں کے حوالے سے دعوت نامے ارسال ہوچکے ہیں

السمیح کا کہنا ہے کہ شرکاء مقابلہ کو حج عمره اور زیارت مسجد النبی(ص) کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

قاری اور حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی، ان میں تعلقات بڑھانا اور قرآن کریم سے محبت مقابلوں کا مقصد بتایا جاتا ہے

مقابلوں کی سیکریٹری نے شرایط کے حوالے سے مزید کہا کہ پچیس سال سے کم عمر ہونا اور گذشتہ مقابلوں میں شریک نہ ہونا شرایط میں شامل ہے جبکہ رمضان المبارک سے پہلے نام رجسٹرڈ کرانا بھی ضروری ہے۔

 

Read 1400 times