گناہ،انسان کےملکوتی پہلوکوتباہ کردیتا ہے

Rate this item
(0 votes)
گناہ،انسان کےملکوتی پہلوکوتباہ کردیتا ہے


 رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ آیت اللہ حسین مظاہری نے ماہ مبارک رمضان میں اپنے درس اخلاق میں گناہ سے دوری کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گناہ انسان کے ملکوتی پہلوکو تباہ کردیتا ہے۔ لہذا دنیا اور آخرت کی سعادت کے لیے گناہ اوربرائیوں سےدوری اختیارکرنی چاہیے اوراپنےاندر فضائل اور اچھائیوں کے درخت کولگانا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ گناہ، انسان کی روح کو آلودہ کردیتا ہے اوردل کو سخت کردیتا ہے پھریہ قساوت قلبی انسان کی دنیا اورآخرت کی بدبختی کا باعث بنتی ہے۔

آیت اللہ مظاہری نےکہا ہے کہ حسد، حب مقام وریاست جیسے امورانسان سے سوچنے اورفکرکرنے کی طاقت چھین لیتے ہیں اورجو شخص ایسی روحانی مشکلات اوربرائیوں میں مبتلا ہوجائے تو پھر اس کا ھم وغم اپنے مقاصد کا حصول ہوتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ گناہ کے ذریعے انسان اپنے ہدف تک پہنچنے کی بجائے دنیا اورآخرت میں گھاٹے اوربدبختی سے دوچارہوجاتا ہے لہذا ہمیشہ صحیح اوردرست ہدف کا انتخاب کرنا چاہیے اور پھراس ہدف تک پہنچنےکے لیے راستہ بھی صحیح انتخاب کرنا چاہیے۔

ہم جس طرح جسمانی بیماریوں کا علاج کرواتے ہیں روحانی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی اقدام کرنا چاہیے کیوں ان بیماریوں کی اہمیت جسمانی بیماریوں سے کہیں زیادہ ہے۔

 

Read 1495 times