شامی حکومت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناتوانی کا اعتراف

Rate this item
(0 votes)
شامی حکومت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناتوانی کا اعتراف

صیہونی حکومت نے شام کی حکومت گرانے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کر لیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اویگدر لیبرمین نے اسرائیلی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت، بشار اسد کی حکومت گرانے کی توانائی نہیں رکھتی۔

انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت، بشار اسد کی حکومت گرانا تو چاہتی ہے لیکن اس پر قادر نہیں ہے۔

لیبرمین نے کہا کہ تل ابیب کو شام کے تعلق سے اپنے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ غاصب صہونی حکومت نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی داعش اور جبہت النصرہ سمیت، شام میں سرگرم مختلف دہشت گرد گروہوں کی کھلی حمایت کی ہے۔ صیہونی حکومت نے دہشت گردوں کی حمایت میں بارہا شامی فوج پر فضائی حملے بھی کئے ہیں۔

 

Read 1333 times