فلسطینی قوم کو آج بھی بھوک ، پیاس ، افلاس ، درد اور سماجی و اقتصادی محاصرے کا سامنا ہے

Rate this item
(0 votes)
فلسطینی قوم کو آج بھی بھوک ، پیاس ، افلاس ، درد اور سماجی و اقتصادی محاصرے کا سامنا ہے

حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو زندہ جاوید بنادیا۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ  ہمدردی اور اظہاریکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے نام سے موسوم کیا اور اس طرح انھوں نے مسئلہ فلسطین کو زندہ جاوید بنادیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کے بعد رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی مسئلہ فلسطین اور یوم القدس کی اہمیت کے پیش نظراس پر ہمیشہ توجہ رکھی ہے۔ اس وقت خطے کو سخت اور پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا ہے۔ علاقے میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک  کو امریکہ اور اس کے اتحادی حکمرانوں نے بے دردی کے ساتھ کچلنے کیکوشش کی لیکن قوموں کے اندر اس وقت بھی اسلامی بیداری کا جذبہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو آج بھی بھوک ، پیاس ، افلاس ، درد اور سماجی و اقتصادی محاصرے کا سامنا ہے۔ علاقے کے عرب حکمراں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قدموں پرکھربوں ڈالر خرچ کررہے ہیں لیکن ان کی فلسطینی عوام کے آلام اور مصائب پر کوئی توجہ نہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ خطے میں صرف ایران ہی واحد اسلامی ملک ہے جو فلسطینی قوم اور اسلامی مزاحمت کی حقیقی معنی میں حمایت کررہا ہے لیکن اسے بھی عالمی سامراجی طاقتوں کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنٹوں اور وہابی تکفیری دہشت گردوں نے ایران کے اندر بد امنی پھیلانے کے سلسلے میں بہت تلاش و کوشش کی جسے ایران نے ناکام بنا دیا۔

Read 1400 times