صیہونی حکومت کی ستم ظریفی

Rate this item
(0 votes)
صیہونی حکومت کی ستم ظریفی

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اس فلسطینی کا گھر مسمار کرنے کا حکم جاری کیا ہے جو رام اللہ میں صیہونیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں شہید ہو گیا تھا۔

عمر عبد الجلیل عبد نامی فلسطینی نوجوان نے جمعے کی رات رام اللہ کے مشرقی علاقے میں صیہونیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں تین صیہونیوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ خود بھی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہو گیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اتوار کے روز کابینہ کے اپنے ہفتے وار اجلاس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تین صیہونیوں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کا گھر جلد ہی مسمار کر دیا جائے گا، کہا کہ ان کی حکومت اسرائیلیوں کا سامنا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
مسجد الاقصی اور اس کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی بنا پر بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی عوام کے اٹھ کھڑے ہونے کے ساتھ ہی رام اللہ کے مشرق میں حلمیش کے علاقے میں جمعے کی رات ہونے والی جھڑپوں کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

 

Read 1348 times