اہل بیت(ع) سے مودت اور محبت مسلمانوں کے درمیان اتحاد ووحدت کا وسیلہ ہے

Rate this item
(0 votes)
اہل بیت(ع) سے مودت اور محبت مسلمانوں کے درمیان اتحاد ووحدت کا وسیلہ ہے

رپورٹ کے مطابق شہر کرمانشاہ کے اہل سنت امام جمعہ ملا محمد محمدی نے اس شہر میں امام رضا (ع) کی شخصیت کے موضوع پر ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی روشنی میں ائمہ اطہار(ع) کے فضائل بیان کئے۔

انہوں نے کہا اہل سنت بھی اہل تشیع کی طرح اہل بیت(ع) سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اس مسئلے میں شیعہ اور اہل سنت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ شیعہ اور اہل سنت دونوں اہل بیت(ع) سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے اہل بیت(ع) کی محبت اور مودت کے متعلق قرآنی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمانان عالم اہل بیت(ع) سے خاص قسم کی محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا اگر ہم میں یہ محبت نہیں ہوگی تو ہمیں اپنے ایمان کے متعلق شک کرنا چاہئے۔

شہر کرمانشاہ کے اہل سنت امام جمعہ نے آیہ تطہیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا پیغمبر اسلام(ص) نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں امت اسلامی کو قرآن کریم اور اہل بیت(ع) سے محبت کرنے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے۔

انہوں نے کہا اہل بیت(ع) بھی قرآن کی طرح ہیں یہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض کوثر میں پیغمبراکرم(ص) کے ساتھ ملحق ہوجائیں گے۔

 

Read 1553 times