رہبر انقلاب اسلامی: شہادت خدا کے منتخب بندوں کیلئے عطیہ الہی ہے

Rate this item
(0 votes)
رہبر انقلاب اسلامی: شہادت خدا کے منتخب بندوں کیلئے عطیہ الہی ہے

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران کے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ایک پیغام صادر کیا ہے جس کا متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شہادت خدا کے منتخب بندوں کیلئے عطیہ الہی ہے۔ انہوں نے تحریر کیا کہ میرے قلم اور زبان شہید کی عظمت کو بیان کرنے اور تحریر کرنے سے عاجز ہے لیکن جب بھی کسی معاشرے یا کسی جگہ پر ایسے عظیم انسان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چل کر اپنا راستہ تلاش کریں۔ میرا سلام ہو ان شہیدوں پر جو تمام نسلوں اور تمام زبانوں کیلئے روشن چراغ ہیں اور سلام ہو ان شہیدوں پر کہ جنہوں نے خدا کی راہ میں قدم رکھا ہے۔

سید علی خامنہ ای

 

Read 1461 times