مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار

Rate this item
(0 votes)
مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار

دسیوں صیہونی انتہا پسندوں نے مسجدالاقصی میں داخل ہو کر اس مقدس مقام کی ایک بار پھر توہین کی ہے

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق دسیوں صیہونی انتہا پسندوں نے جنھیں صیہونی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی باب المغاربہ کے راستے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور اس کے مختلف حصوں میں ہنگامہ آرائی کی  - صیہونی انتہاپسندوں نے مختلف صیہونی گروہوں کو بھی مسجدالاقصی کی توہین کی غرض سے اکٹھا کررکھاتھا جو مسجد الاقصی کو شہید کرنے اور وہاں صیہونی معبد تعمیر کرنا چاہتے ہیں- صیہونی انتہاپسند عناصر اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہمیشہ مسجدالاقصی اور اسلام کے مقدس مقامات کی توہین کرتے رہتے ہیں- اکتوبر دوہزار پندرہ میں تحریک انتفاضہ شروع ہونے کے بعد سے صیہونیوں کے ان توہین آمیز حملوں میں اب تک تین سواسی سے زیادہ فلسطینی شہید اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی اورگرفتار کر لئےگئے ہیں- بیت المقدس کے اسلامی اداروں نے ابھی حال ہی میں ایک بیان میں مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے حملوں کے انجام کی بابت خبردار کیا ہے-

 

Read 1467 times