پاکستانی بحریہ کا صلح و دوستی نامی بیڑا بندرعباس میں لنگر انداز

Rate this item
(0 votes)
پاکستانی بحریہ کا صلح و دوستی نامی بیڑا بندرعباس میں لنگر انداز

پاکستانی بحریہ کا صلح و دوستی کے نام سے ایک بیڑا پیر کو بندر عباس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے فرسٹ زون میں لنگر انداز ہو گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے فرسٹ زون  کے کمانڈر ایڈمرل حسین آزاد نے پاکستانی بحریہ کے بیڑے کے لنگر انداز ہونے کے موقع پر کہا کہ مشترکہ فوجی مشق، صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ اور گورنر سے ملاقات اور اس صوبے کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات کی سیر، پاکستانی بحریہ کے صلح و دوستی نامی اس بیڑے کے ارکان کے دورے کے پروگرام میں شامل ہے-

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی بحریہ کے بیڑوں کا ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کافی عرصے سے انجام پا رہا ہے اور ان دوروں سے دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات اور زیادہ مضبوط ہوتے ہیں-

پاکستانی بحریہ کے بیڑے کے کمانڈر کیپٹن خالد پرویز نے بھی کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد پاکستانی عوام کی جانب سے صلح و دوستی کا پیغام پہنچانا اور دونوں ملکوں کی بحریہ کے تجربات کا تبادلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی بحریہ  کا شمار علاقے اور دنیا کی طاقتور ترین بحریہ میں ہوتا ہے-

 

 

Read 1342 times