پاکستانی سرزمین دہشت گردی کے لیے نہیں

Rate this item
(0 votes)
پاکستانی سرزمین دہشت گردی کے لیے نہیں

پاکستان کےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

روس کے شہر سوچی میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی عکاس ہے، اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے جب کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب پاکستان کےوفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زرعی ڈائریکٹریٹ پرحملے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مبارک دن کے موقع پر دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی کیوں کہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ہم کسی صورت دہشت گردوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ۔

واضح رہے کہ کل پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع زرعی ڈائریکٹریٹ میں مسلح دہشتگردوں کے حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 طلبہ، ایک گارڈ اور 2 عام شہری شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ۔

 

Read 1289 times