روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت تشویشناک

Rate this item
(0 votes)
روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت تشویشناک

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت دیکھ کر رونا آ گیا۔

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ میانمار اور بنگلادیش اسی شرط پر گیا تھا کہ روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کر سکوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار میں روہنگیا کا لفظ استعمال کرتا تو شاید پناہ گزینوں کی واپسی کا دروازہ بند ہو جاتا۔

کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ میانمار اور بنگلادیش کے دورے پر گئے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار میں کئی دہائیوں سے ظلم جاری ہے، وہ برما کی ریاست راخین میں آباد ہیں تاہم برما میں آباد بدھ مت کے ماننے والے انہیں برما کا شہری تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔ میانمارکی فوج نے 25 اگست سے بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جب کہ 6 لاکھ سے زائد مسلمان بے گھر ہوکر بنگلادیشی سرحد کے نزدیک بنے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

Read 1388 times