قرآن کریم، بشرت کی سعادت کی کتاب ہے

Rate this item
(0 votes)
قرآن کریم، بشرت کی سعادت کی کتاب ہے

رپورٹ کےمطابق  آیت اللہ محمد محمدی ری شہری نے سورہ مبارکہ بقرہ کی تفسیرکے درس میں کہا ہے کہ قرآن کریم کی آیات میں فلاح سےمراد انسان کی دنیاوی اوراخروی سعادت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ قرآن کریم کی نظرمیں انسان کی سعادت تقویٰ اورعمل صالح کی انجام دہی کے مرہون منت ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: متقی انسان، سعادت مند ہوتا ہے۔

آیت اللہ ری شہری نے ہدایت کے بارے میں کہا ہےکہ مخصوص ہدایت ایک ایسی ہدایت ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ انسان کومنزل مقصود تک پہنچاتا ہے۔ قرآن کریم، بشرکی سعادت کے لیےہدایت کی کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ الہی آیات میں تاکید کرتا ہےکہ نیک انسان سعادتمند ہوتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ انسان کو اپنےعمل صالح پرمغرورنہیں ہونا چاہیے۔ متقی انسان کو امید ہوتی ہےکہ اللہ تعالیٰ اس کے نیک عمل کو قبول کرے گا۔

انہوں نے کہا ہےکہ مومن انسان نمازپڑھتا ہے اورنمازکو قائم کرنے وقت اسے امید ہوتی ہےکہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کی نمازقبول ہوگی۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ انسان کو ہرگزیہ یقین نہیں کرنا چاہیے کہ اس کا نیک عمل اسے سعادت مند بنا دے گا۔ بنابریں انسان کےاندرہمیشہ خوف وامید ہونی چاہیے اوراپنے نیک عمل پرمغرورنہ ہو۔

 

Read 1514 times