تامل ناڈو میں طوفان ایک ہزار ماہی گیرلاپتہ

Rate this item
(0 votes)
تامل ناڈو میں طوفان ایک ہزار ماہی گیرلاپتہ

ہندوستان اور سری لنکا میں طوفان نے تباہی مچا دی جس کی وجہ سے کئی افراد جاں بحق اور کافی مالی نقصانات ہوئے۔

گردابی طوفان’اوکھی‘سے متاثر ہندوستانی ریاست تامل ناڈو کے کنیاکماری ضلع کے تقریباً ایک ہزار ماہی گیروں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کے بعد ساحلی علاقوں میں خوف اور وحشت کی حالت ہے۔

لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں ماہی گیر چاردن پہلے تقریباً سو کشتیوں میں سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھےلیکن وہ اب تک نہیں لوٹے ہیں۔

دوسری طرف کافی تعداد میں خواتین نے فضائی سروے کے ذریعہ ماہی گیروں کا پتہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چناتھرئی کے نزدیک سڑک جام کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 

Read 1345 times