مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے: مولانا سید احمد بخاری

Rate this item
(0 votes)
مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے: مولانا سید احمد بخاری

دہلی کے شاہی امام نے کہا ہے کہ اب ہمارے صبر کا اور امتحان نہ لیا جائے۔

شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے راجستھان کے راج سمند میں ایک مسلمان کے بہیمانہ انداز میں قتل اور اسے نذر آتش کیے جانے اور پھر اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے واقعہ پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پرکیوں خاموش ہیں۔

امام بخاری نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ واقعہ اور اس کی ویڈیو انتہائی دل دہلا دینے والی ہیں۔

اوراس قسم کے وحشیانہ واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

بے قصور مسلمانوں کو انتہائی بربریت کے ساتھ قتل کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

 

Read 1416 times