سینکڑوں مسلمانوں کی وائٹ ہاوس کےسامنےنمازجمعہ کی ادائیگی

Rate this item
(0 votes)
سینکڑوں مسلمانوں کی وائٹ ہاوس کےسامنےنمازجمعہ کی ادائیگی

سینکروں مسلمانوں نے جمعہ کے دن امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کےحکم پراعتراض کرتےہوئے واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے سامنے موجود لفاییٹ چوک میں موجود پارک میں نمازجمعہ ادا کی ہے۔

مسلمانوں کےایک گروہ نےفلسطینی پرچم کو اپنےگرد لپیٹا ہوا تھا اورکچھ نےاسرائیل کے دارالحکومت کےعنوان سےبیت المقدس کو تسلیم کرنےاورمشرقی بیت المقدسم یں یہودی بستیوں کی تعمیرکے سلسلےکےجاری رہنےکی مذمت پرمشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھےتھے۔

اسلامی اورامریکی روابط کونسل کے ڈائریکٹرنہاد عوض نےکہا ہےکہ ٹرمپ، بیت المقدس یا فلسطین کی ایک وجب زمین کا مالک نہیں ہے فقط وہ اپنے محلوں کا مالک ہے اوروہ اسرائیل کو یہ محل دے سکتا ہے۔

عوض نےمزید کہا ہےکہ ٹرمپ نےیہ حکم دے کرامریکہ میں موجود شدت پسند عیسائیوں کو اکسارہی ہے کیونکہ شدت پسند عیسائیوں کا عقیدہ ہےکہ سرزمین فلسطین اسرائیلیوں کےمتعلق ہےاوراللہ تعالیٰ ظلم وستم کرنےکی حمایت کرتا ہے۔

Read 1187 times