پاکستان سنی تحریک کا بھی جلد کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان/جہاد کے لیے تیار ہیں

Rate this item
(0 votes)
پاکستان سنی تحریک کا بھی جلد کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان/جہاد کے لیے تیار ہیں

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دیکر عالمی امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کا ٹرمپ کا فارمولا اقوام متحدہ کی توہین ہے، مذاہب کے درمیان ٹکراؤ اور مسلمانوں کے قبلہ اول پر غاصبانہ قبضہ کی پالیسی امریکا کی ناکامی کا سبب بنے گی، امریکا اور امریکی صدر خود کو دنیا کا تھانیدار مت سمجھے، بیت المقدس کا تحفظ ہر حال میں کرینگے، ٹرمپ عالم اسلام کے مسلمانوں کی غیرت کو للکار کر دنیا کو مذاہب کی جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، اقوام متحدہ اور او آئی سی امریکی صدر کی جارحیت کا فوری نوٹس لیں، یہود و نصاری ٰ اور امریکا مسلمانوں کو مشتعل کرکے جہاد کا راستہ ہموار کر رہے ہیں، مسلم حکمرانوں کو اتحاد و یکجہتی سے اسلام دشمن پالیسیوں کو ناکام بنانا ہوگا، بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جہاد فرض ہو چکا ہے، مسلم ممالک جہاد کا اعلان کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اسلام دشمن پالیسیوں سے باز رہیں، مسلم اُمہ کا اتحاد انہیں بہا کر لیجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی قونصلیٹ کا گھیراؤ کرکے عالمی قوتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ بیت المقدس کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں، کارکنان و عوام بیت المقدس کے تحفظ اور امریکا کی اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف پاکستان سنی تحریک کے مارچ میں شرکت کو یقینی بنائیں، امریکن قونصلیٹ کی طرف جانے کیلئے تاریخ کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن ہیں مگر بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، اقوام متحدہ ٹرمپ کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جہاد کا اعلان کرے، ایک لاکھ غلامان رسولؐ سروں پر کفن باندھ کر جہاد پر جانے کیلئے تیار ہیں، کارکنان عوامی رابطہ مہم کو تیز کر دیں، امریکی صدر ٹرمپ اور یہودونصاریٰ کی اسلام دشمن پالیسیوں سے عوام کو آگاہ کریں۔

Read 1394 times