نماز کی دعوت دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

Rate this item
(0 votes)
نماز کی دعوت دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 25ویں نماز کانفرنس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں نماز کی دعوت دینے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے پر تاکید فرمائی۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ نماز کانفرنس کے عہدیدار اس کے سالانہ انعقاد کی قدر کریں اور مضبوط عزم کے ساتھ اپنے مقصد کو جاری رکھیں اور جان لیں کہ اللہ رب العزت صابرین کے ساتھ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ نماز کی دعوت در اصل زندگی کے حسین ترین جلووں کی دعوت ہے۔ اس لئے کہ نماز کے دوران انسان اپنے معبود سے صدق دل  سے راز و نیاز کرتا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ قرآن کریم اور احادیث میں نماز پڑھنے پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اسی لئے خدا کے صالح اور نیک بندے اسے اپنے لئے درس سمجھیں اور لوگوں کو نماز کی دعوت دیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی نظام کے مومن حکام کو چاہئیے کہ وہ اس دعوت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں اور علماء، معلمین، اساتذہ، آفیسرز اور دیگر اعلی حکام اپنے حلقہ احباب اور مخاطبین تک اس دعوت کو عام کریں اور انھیں خدا کی سمت اور نماز کی دعوت دینے والوں میں قرار دیں۔

نماز کی 26 ویں کانفرنس آج صبح ایران کے شہر بندر عباس میں اعلی حکام، مذہبی و ثقافتی شخصیات اور  شیعہ و سنی علماء کی شرکت سے شروع ہوئی۔

Read 1344 times