پاکستان میں پہلے سعدی و اقبال ایوارڈ کا اجرا

Rate this item
(0 votes)
پاکستان میں پہلے سعدی و اقبال ایوارڈ کا اجرا

ایران پاکستان دوستی کے ستّر ویں سال کے آغاز کے موقع پر پہلا سعدی و اقبال ادبی ایوارڈ، پاکستان میں فارسی زبان کی خدمت کرنے والوں کو عطا کیا گیا۔

ایوارڈ کمیٹی کے مطابق سعدی و اقبال ایوارڈ پاکستان میں فارسی زبان و ادب کی خدمت کرنے والوں کو ہر سال دیا جائے گا۔

سعدی و اقبال ایوارڈ کا اجرا اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل سینٹر نے پاکستان کے اعلی تعلیمی کمیشن ایچ ای سی اور نیشنل نیورسٹی آف ماڈرن لینگویج کے تعاون سے کیا ہے۔
 پہلا سعدی واقبال ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی دانشوروں میں ڈاکٹر عارف نوشاہی، ڈاکٹر مہر نور محمد، محترمہ زکیہ بہروز، رابعہ کیانی، بنت الھدی اور حکیمہ بصری شامل ہیں۔
سعدی و اقبال ایوارڈ دیئے جانے کی تقریب سے پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے خطاب کیا۔
 انہون نے کہا کہ فارسی زبان کی ترویج سے مشرقی نوجوانوں میں اپنی بھرپور اور قدیم تہذیب و ثقافت اور ادبی میراث سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
پاکستان کے اعلی تعلیم کے وزیر بلیغ الرحمان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ فارسی زبان اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Read 1422 times