دشمن کی سافٹ وار جھوٹ اور افواہوں پر استوار ہے، رہبر انقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
دشمن کی سافٹ وار جھوٹ اور افواہوں پر استوار ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دشمن کی سافٹ وار، جھوٹ، افواہوں اور سینسر شپ پر استوار ہے۔

دستاویزی فلم بنانے والے ایرانی نوجوان فلم سازوں کے ساتھ ملاقات کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کی سافٹ وار، جھوٹ، حقائق کی تحریف، افواہیں پھیلانے، سینسر شپ اور بائیکاٹ پر استوار ہے جسے غیر موثر بنانا آپ کی ذمہ داری ہے۔
نوجوان فلم سازوں کے نام خط میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا  ہے کہ آپ اپنے فن کے ذریعے نہ صرف دشمن کے پروپیگنڈے کا اثر زائل کر سکتے ہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی چالیس سالہ تاریخ کی کامیابیوں اور حقائق کو اجاگر بھی کرسکتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن کا اصل مقصد ایران کے عوام کو بد بین اور مایوس کرنا ہے اور آپ اپنے فن کے ذریعے حقائق پر بھروسہ کرکے لوگوں میں مستقبل کی امید، شوق اور لگن پیدا کر سکتے ہیں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ تنقیدی دستاویزی فلموں کی تیاری، سود مند اور ضروری ہے لیکن اس کا لب و لہجہ ناصحانہ ہو اور ساتھ ہی مسائل کا حل بھی پیش کیا گیا ہو۔
رہبر انقلاب اسلامی اسلامی نے نوجوان فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کاموں میں خوشنودی پروردگار کو مد نظر رکھیں اور اس سے مدد طلب کریں۔

 

 

Read 1329 times