حسد کی اقسام

Rate this item
(3 votes)
حسد کی اقسام

آیت اللہ کاظم صدیقی نے تہران یونیورسٹی میں صحیفہ سجادیہ کی دعاوں کی تشریح کے موضوع پر درس اخلاق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ان دعاوں میں اخلاقی مشکلات اور برائیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا روحی اور اخلاقی بیماریوں میں سے حسد شدید ترین بیماری ہے۔

انہوں نے کہا حسد کی چند اقسام ہیں؛ حسد کی ایک قسم یہ ہے کہ انسان دوسروں کے پاس اشیاء ہونے پر حسد کرتا ہے کیونکہ وہ تنگ نظری کا شکار ہے۔

حسد کی ایک  اور قسم یہ ہے کہ دوسروں سے نعمت زائل ہونے پر انسان خوش ہوتا ہے کیونکہ اسے کوئی چیز حاصل نہیں ہوئی ہے۔

حسد کی تیسری قسم یہ ہے کہ انسان دوسروں کے پاس نعمتیں آنے کی وجہ سے غمگین ہوتا ہے لیکن دوسروں کو نعمتوں سے محروم کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں کرتا۔

آیت اللہ صدیقی نے حسد کے اسباب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حسد کے اسباب میں سے ایک باطنی خباثت ہے۔

 

Read 3089 times