غزہ میں امریکا مخالف مظاہرے

Rate this item
(0 votes)
غزہ میں امریکا مخالف مظاہرے

غزہ میں عوام نے مظاہرہ کرکے ، امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے

اتوار کو غزہ میں مختلف لیبر یونینوں اور تاجروں کی تنظیموں کی اپیل پر ہزاروں فلسطینیوں نے امریکا مخالف مظاہرے میں حصہ لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے شہر غزہ کے گمنام سپاہیوں سے موسوم چوراہے پر اجتماع کیا اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کی ۔

   غزہ کی لیبراور تاجر برادری کی یونینوں کی کونسل کے ترجمان عبدالکریم الخالدی نےبتایا ہے اس اجتماع کا مقصد، بیت المقدس کے تشخص اور اس کی دینی، ملی، اور تہذیبی حیثیت کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کی مخالفت کرنا ہے ۔    انھوں نے کہا کہ بیت المقدس مملکت فلسطین کا دارالحکومت ہے اور اس کی یہ حیثیت ختم نہیں کی جاسکتی۔ عبدالکریم خالدی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کرکے ، واشنگٹن کی جانب سے ، صیہونی حکومت کی کھلی جانبداری کا ثبوت دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت نے چودہ مئی کو یوم نکبہ کے موقع پر اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

Read 1164 times