دہشت گردوں کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی سہولت سے محروم کرنا ضروری ہے۔ ،مصری آئی ٹی ماہر

Rate this item
(0 votes)
دہشت گردوں کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی سہولت سے محروم کرنا ضروری ہے۔ ،مصری آئی ٹی ماہر

مصر میں منعقدہ بین الاقوامی نشست" دہشت گردی اور نکے زرایع" سے خطاب میں مصری دانشور اور آئی ٹی ماہر احمد علی سلیمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے رابطے اور انٹرنیٹ لاین کاٹ دیا جائے۔

 انکا کہنا تھا: دہشت گرد جدید ٹیکنالوجی بالخصوص انٹرنیٹ سے اپنے ناجایز مقاصد کے لیے خوب استفادہ کررہے ہیں اور اس پرتوجہ کی اہم ضرورت ہے۔

 مصری ماہر نے دہشت گردوں کے اقتصادی اور میڈیا زرایع کو محدود کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: دنیا میں مثبت خدمات کے لیے انٹرنیٹ سے صرف گیارہ فیصد درست کام لیا جارہا ہے جبکہ دہشت گردی کے لیے ان چیزوں سے خوب استفادہ کیا جارہا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ اسلحے اور منشیات کی خرید و فروخت اور بے راہ روی کے لیے انٹرنیٹ زریعہ بن چکا ہے جبکہ اس پر قانون سازی نہ ہونے کے برابر ہے اور اکثر لوگ گمنامی کے ساتھ ان امور میں مصروف عمل ہیں جبکہ جرایم کی دنیا میں ان زرایع سے استفادہ عام ہوچکا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ اٹھائیسویں بین الاقوامی اسلامی کونسل کی نشست مصر میں جاری ہے جسمیں چالیس ممالک کے ماہرین اور دانشور شریک ہیں۔

 

Read 1334 times