قطر؛قرآنی مقابلوں میں مختلف اقوام کی شرکت

Rate this item
(0 votes)
قطر؛قرآنی مقابلوں میں مختلف اقوام کی شرکت

خبررساں ادارے  gulf365.co؛ کے مطابق قرآنی گلستان جو وزارت تعلیم سے الحاق شدہ تعلیمی ادارہ ہے انکے زیراہتمام «أُتْرُجَّة» کے عنوان سے طلبا و طالبات کے لیے قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

قطرکے گلستان قرآنی مرکز کی ڈایریکٹرفاطمه صالح خلیفی کے مطابق دوسرا قرآنی مقابلہ رمضان المبارک سے دوحہ میں شروع ہوگا جسمیں حفظ اور قرآنی داستانوں کا مقابلہ شامل ہے۔

 انہوں نے مقابلے میں بارہ سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کی شرکت کے حوالے سے کہا: گذشته سال مقابلوں میں چھبیس مختلف اقوام کے  ۸۰۰ طلبا شریک تھے۔

 خلیفی کے مطابق مقابلہ گلستان قرآن، مقامی مساجد ، وزارت اوقاف و امور اسلامی اور وزارت تعلیم کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

 قطر کے ترقیاتی امور کے سربراہ  محمدعلی غربانی کا اس بارے میں کہنا تھا: أترجه مقابلہ میں بارہ سال سے کم عمر کے بچے شریک ہوں گے جو تین پاروں کے حفظ میں حصہ لیں گے جبکہ خواہشمند طلبا ادارے کی ویب سایٹ کے زریعے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

 مقابلوں کی اختتامی تقریب جون کے اوایل میں دوحہ شہر کی جامع مسجد میں منعقد ہوگی جسمیں کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

 مقابلوں کے ہمراہ سیمینار اور نمایش وغیرہ بھی پروگرام میں شامل ہے۔

 

Read 1404 times