بیت المقدس کی حمایت میں غزہ میں مظاہرہ، صیہونی فوج کی جارحیت میں متعدد فلسطینی زخمی

Rate this item
(0 votes)
بیت المقدس کی حمایت میں غزہ میں مظاہرہ، صیہونی فوج کی جارحیت میں متعدد فلسطینی زخمی

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے اعلان کے خلاف اور اس مقدس شہر کی حمایت میں غزہ کے مسلمانوں نے اس ہفتے بھی مظاہرہ کیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے جنوب میں خان یونس میں عبسان کے مشرقی علاقے میں کئے جانے والے مظاہرے کی سرکوبی کے لئے صیہونی فوجیوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرے کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم گیارہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق بیت المقدس کی حمایت اور امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے خلاف غرب اردن میں بھی کئے جانے والے مظاہرے کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جہاں پانچ فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں ایک نامہ نگار شامل ہے۔
غزہ کے سرحدی علاقوں میں بھی فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جہاں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی اور ایک فلسطینی زخمی ہو گیا جبکہ آنسو گیس کے استعمال کی بنا پر کئی فلسطینیوں کا دم بھی گھٹنے لگا۔

 

Read 1227 times