فرقوں اورگروہوں میں تقسیم کی پالیسی

Rate this item
(0 votes)
فرقوں اورگروہوں میں تقسیم کی پالیسی

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر فرقوں اور گروہوں میں تقسیم کی سازش ہو رہی ہے۔

لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں ہونے والے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پر خطرات منڈلا رہے ہیں، افغانستان، لیبیا اوردیگرممالک کو فرقوں اور گروہوں کی بنیاد پرتقسیم کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے وقت امریکہ پاکستان کے ساتھ تھااورآج امریکہ اور ہندوستان افغانستان میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تنگ نظرسوچ کےساتھ اسلام کومضبوط نہیں کیاجاسکتا،ہمیں بین الاقوامی حالات کو سمجھنےکی ضرورت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر خطرات منڈلا رہے ہیں اور ملک اداروں کی جنگ میں پھنسا ہوا ہے۔

 

Read 1269 times