غزہ میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ

Rate this item
(0 votes)
غزہ میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ

ہزاروں فلسطینیوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف غزہ میں مظاہرہ کیاہے ۔

مظاہرے میں شریک فلسطینی شہری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو واپس لے۔فلسطینی عوام نے جمعے کے روز بھی امریکی فیصلے کے سو دن مکمل ہونے پر غرب اردن کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے تھے۔غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز الخلیل، نابلس، اریحا، بیرہ، رام اللہ، اور قلقیلہ میں ہونے والے مظاہروں میں شریک فلسطینیوں پر فائرنگ کی، آنسوگیس کے گولے پھینکے اور انہیں تشدد کا نشانہ بیانا۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نواجونوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم اکیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 

Read 1150 times