سڈنی کی غیرمسلم خواتین کیوں اسلام قبول کررہی ہیں؟

Rate this item
(0 votes)
سڈنی کی غیرمسلم خواتین کیوں اسلام قبول کررہی ہیں؟

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی جولیا موخللا نامی جوان خاتون نے اسلام کی خواتین کے حقوق کی طرف توجہ سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ میرے ماں باپ کا اصرار ہے کہ میں مسیحی رہوں لیکن وہ میرے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے۔

18 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی اس خاتون کا کہنا ہے کہ خواتین سے برتاو کے متعلق اسلامی احکام نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اور میں اسلام کی عاشق ہوگئی ہوں۔

جولیا کا مزید کہنا ہے کہ میں نے جونہی اسلام کے متعلق مطالعہ کا آغاز کیا تو میں سمجھ گئی کہ اب میں اس کا حصہ بن جاوں گی۔

آسٹریلیا میں نیو مسلم نامی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق جولیا کا شمار ان سینکڑوں خواتین میں ہوتا ہے کہ جو سڈنی میں ہر سال اسلام قبول کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں مسلم خواتین کے ادارے کے سربراہ مسلما احرام بھی 1976 میں انڈونیشیا کے سفر کے دوران اسلام قبول کیا تھا اس وقت ان کی عمر 24 سال تھی۔

Read 1554 times