دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کی تعریف

Rate this item
(0 votes)
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کی تعریف

اسلام آباد میں ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر فوزیہ نسرین کا کہنا تھا کہ ایران دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کرنے والے خطے کے ملکوں کے لئے ایک مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی تمام علاقائی ممالک کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے اور اس کا حل صرف مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کا آغاز کہاں سے ہو رہا ہے اور مختلف ممالک میں مختلف اقسام سے دہشت گردی اور انتہا پسندی جاری ہے۔
سابق پاکستانی سفیر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی کے لیے ہمیں اس کے حقیقی اسباب کا پتہ لگانا ہو گا اور یہ دیکھنا ہو گا دہشت گردی کہاں سے پھیلائی جا رہی ہے۔

Read 1304 times