امن منصوبے کی تیاری، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمت

Rate this item
(0 votes)
امن منصوبے کی تیاری، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمت

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امن منصوبہ تیار کئے جانے کے بارے میں اسلام آباد اور کابل میں مفاہمت ہو گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان و پاکستان میں امن و یکجہتی کی بنیاد پر دونوں ممالک، سیکورٹی کے مسائل میں ایک دوسرے پر الزام عائد کرنے کے بجائے سمجھوتے کے دائرے میں تعاون بڑھائیں گے اور خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں گے۔دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا یہ سمجھوتہ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ کابل میں طے پایا ہے۔پاکستان کی وزارت عظمی نے بھی پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ مسئلہ افغانستان کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا اور وہ مشترکہ دشمن کی حیثیت سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیں گے۔واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں ہی ممالک ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

 

Read 1198 times