پورا اسرائیل میزائلوں کے نشانے پر

Rate this item
(0 votes)
پورا اسرائیل میزائلوں کے نشانے پر

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو اسرائیل کے اندر ہر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے  سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوب میں ایک انتخابی جلسے سے  اپنے ویڈیو خطاب میں کہا ہے کہ حزب اللہ کسی بھی طور مزاحمت و مقاومت سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور مزاحمت و استقامت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اس لئے کہ بڑی جدوجہد اور قربانی دینے کے بعد اسے ہم نے حاصل کیا ہے اور یہ ہماری عزت و وقار کا باعث ہے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے شہر صور کو مزاحمت کا شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صور کے شہریوں نے انّیس سو بیاسی میں غاصب صیہونیوں کے خلاف قیام کیا اور شہادت پسندانہ کارروائیوں میں اسرائیل کی طاقت کا بھرم توڑ کے رکھ دیا۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام پر زور دیا کہ وہ چھے مئی دو ہزار اٹھارہ کو لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور لبنان کو تحفظ فراہم کرنے والے امید و وفاداری کے اتحاد کے نمائندوں کو ووٹ دیں۔

 

Read 1226 times