بنگلہ دیش؛ رمضان المبارک میں دفتری اوقات

Rate this item
(0 votes)
بنگلہ دیش؛ رمضان المبارک میں دفتری اوقات

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کابینہ کے رکن محمد شفیع العالم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے حوالے سے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان میں دفاتر صبح نوبجے سے  تین بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ سوا ایک بجے نماز کا وقفہ ہوگا ۔

 

کابینہ کی میٹنگ میں واضح کیا گیا کہ شام پانچ بجے کی بجایے تین بجے تک اوقات کار ہوگا تاکہ روزہ داروں کو افطار کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جاسکے۔

 

فیصلے کے مطابق سرکاری دفاتر کے علاوہ نیم سرکاری اور پرایویٹ اداروں میں بھی اس اوقات کا لاگو ہوا جبکہ سپریم کورٹ اور بینک پرانے اوقات پر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

 

پہلا رمضان المبارک متوقع طور پر سترہ یا اٹھارہ میی کو ہوسکتا ہے جبکہ عید فطر پندرہ یا سولہ جون کو متوقع ہے-

 

Read 1075 times