کروشیا میں چوتھی مسجد کا افتتاح

Rate this item
(0 votes)
کروشیا میں چوتھی مسجد کا افتتاح

«thedubrovniktimes» حوالے سےنقل کیا ہےکہ  ۶مئی بروزاتوارکو کروشیا کےایک گاوں( بوگوولجا) میں اس ملک کی چوتھی مسجد کا افتتاح ہوا ہے۔

 زاگرب کی (ریجیا) اور(گونجہ) نامی مساجد کے بعد یہ مسجد بھی بوسنیا کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔

کروشیا کےاسلامی معاشرے کےمفتی اعظم عزیزافندی حسن اویچ نےکہا ہےکہ اس نئی مسجد کےافتتاح کا مقصد اس گاوں کےجوانوں کو حقیقی اسلام سےآگاہ کرنا ہے کیونکہ اسلام بہترین اورآزادانہ اورہرقسم کے انحراف سے پاک وپاکیزہ تعلیمات سے لبریز ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ کروشیا کےاسلامی سنٹرزاورعبادت کے مقامات مختلف ادیان ومذاہب اورتہذیبوں سےملاقات کے کرنے کےمقامات ہیں۔

موصولہ رپورٹ کےمطابق اس وقت کروشیا میں چارمساجد سمیت ۲۶اسلامک سنٹرز موجود ہیں جبکہ آبادی کےجدید ترین اعدادوشمارکےمطابق اس ملک میں ۶۳ہزارمسلمان آباد ہیں یعنی ہر۲۵۰۰نمازیوں کے لیےایک مسجد بنائی گئی ہے۔ جب کہ دیگریورپی ممالک میں یہ اعداد وشمارمختلف ہیں ۔ مثال کےطورپریونان میں ہر۶۵۰مسلمانوں کے لیےایک مسجد یا  آٹھ ہزارمسلمانوں کے لیےایک مسجد بنائی گئی ہے۔

 

Read 1180 times