حجۃ الاسلام سید جواد خاضع: یوم القدس،ظالم کے مقابلےمیں مظلوم کےدفاع کا دن ہے

Rate this item
(0 votes)
حجۃ الاسلام سید جواد خاضع: یوم القدس،ظالم کے مقابلےمیں مظلوم کےدفاع کا دن ہے

رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ کہگیلویہ وبویراحمد کے محکمہ اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے انچارج حجۃ الاسلام سید جواد خاضع نے ۲۸مئی کو یوم القدس کےانعقاد کی کمیٹی کی نشست میں یوم القدس کو امام خمینی کی گرانقدریاد گارقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استعمار کی سازشوں سے بیت المقدس، صہیونی حکومت کے زیرکنٹرول ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی حکیمانہ تدبیر کے ذریعے فلسطین کی مظلوم ملت کی حمایت اور بیت المقدس کے اہم مسئلہ کو فراموش نہ کرنےکے لیے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دیا گیا ہے۔

حجۃ الاسلام خاضع نےکہا ہے کہ یوم القدس عالمی استعماراورصہیونی حکومت سے نفرت وبیزاری کے اظہارکا دن ہے اورجیسا کہ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ یہ دن، ملک کی سلامتی کی پشت پناہی کرتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال یوم القدس کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ امریکہ نےبیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ منتقل کردیا ہے اوردوسرا یہ ہےکہ شام میں مزاحمتی محاذ کو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

 

Read 1140 times