ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری

Rate this item
(0 votes)
ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری

ایرانی اور پاکستانی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ایران کے شہر شیراز کے جگر کی پیوند کاری کے مرکز کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان دنوں کراچی کے دورے پر ہے جہاں اس نے پاکستانی ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ایس آئی یو ٹی میں ایک ہفتے کے دوران جگر کی پیوند کاری کے سات آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیئے-

ایس آئی یو ٹی نے اس کامیابی کو ایک نیک شگون اور اچھا آغاز قرار دیا ہے- کراچی کے ایس آئی یو ٹی مرکز کے سربراہ اور یورولوژی کے ماہر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے بتایا کہ جگر کی پیوند کاری کے ماہر ایرانی ڈاکٹر سرجری کرنے کے مقصد سے ایران کے شہر شیراز سے کراچی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں-

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کا کہنا تھا کہ ایران کے شہر شیراز میں جگر کی پیوند کاری کا مرکز اس پورے خطے میں اپنی فیلڈ کا سب سے بڑا اور معتبر مرکز ہے اور ایرانی جراح ڈاکٹروں کا دورہ کراچی ایس آئی یو ٹی اور شیراز کے پیوند کاری کے مرکز کے درمیان قریبی تعاون کی ایک بہترین مثال ہے-

 

Read 1259 times