آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی: آج اسلامی نظام کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی: آج اسلامی نظام کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے شہر قم میں اپنی رہائش گاہ پر شام کے کچھ دانشور حضرات اور یونیورسٹیز کے سربراہان سے ملاقات میں کہا مجھے ہمسایہ اور دوست ملک شام کے دانشور حضرات سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آج اسلامی معاشرے کو ہر زمانے سے زیادہ اتحاد ووحدت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا قرآن کریم میں متعدد آیات اور بہت ساری روایات وحدت کے موضوع پر ہیں۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا قرآن مجید نے اسلام کی نجات اور نصرت کا راستہ اتحاد ووحدت کو قرار دیا ہے اور آج اسلامی نظام کی سب سے بڑی ضرورت بھی اتحاد ووحدت ہے۔

انہوں نے شامی دانشوروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا آج شام میں فتح و کامرانی بھی اسی وحدت و یکجہتی کا نتیجہ ہے۔

Read 1291 times