غاصب صہیونیوں نے مسجد ابراہیمی میں اذان مغرب دینے پر پابندی عائد کردی

Rate this item
(0 votes)
غاصب صہیونیوں نے مسجد ابراہیمی میں اذان مغرب دینے پر پابندی عائد کردی

نیوز چینل الفد کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ غاصب صہیونی فوجیوں نے مسجد ابراہیمی پر اپنے پرچم نصب کرکے اس مقدس مسجد کی بے حرمتی کی ہے۔

اس کے علاوہ غاصب صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو مسجد ابراہیمی میں داخل ہونے سے روک دیا ہے اور لوگوں کی اذیت کو بہانہ بناکر اس مسجد سے اذان مغرب نشر ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مسجد الاقصی کے متولی حفظی ابوسنینہ نے کہا مسلمانوں کے نزدیک اس مسجد کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور ہم اس مسجد کو کسی غاصب صہیونی کے حوالے نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا 1994 میں مسجد ابراہیمی کے نمازیوں کے قتل عام کے بعد اس مسجد کا نصف سے زیادہ حصہ غاصب صہییونیوں کے کنٹرول میں ہے۔

 

Read 1142 times