پاکستانی حکومت ایران کے سرحدی محافظوں کو اغوا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے

Rate this item
(0 votes)
پاکستانی حکومت ایران کے سرحدی محافظوں کو اغوا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ہاتھوں ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کے سرحدی شہر میرجاوہ میں دہشت گردوں کے ذریعے ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کر کے انہیں پاکستان میں منتقل کئے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے حکومت  پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے دہشت گردوں سے سختی کے ساتھ نمٹے-

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اربعین حسینی مارچ کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم اور عظیم الشان اربعین حسینی مارچ پرشکوہ انداز میں ہونا چاہئے-

بیس صفر المظفر مطابق تیس اکتوبر سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم ہے اس موقع پر عراق، ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں کے دسیوں لاکھ زائرین کربلائے معلی پہنچ رہے ہیں جو چہلم میں شرکت کرنے کے ساتھ عظیم الشان اربعین حسینی مارچ میں بھی حصہ لیں گے-

 

Read 1115 times