جرمنی؛ «قرآن، حجاب اور دیگر قابل بحث مسایل» سیمینار کا اہتمام

Rate this item
(0 votes)
جرمنی؛ «قرآن، حجاب اور دیگر قابل بحث مسایل» سیمینار کا اہتمام

 

 

اسلامی موضوعات پر مبنی سیمینار «قرآن، حجاب اور دیگر قابل بحث مسایل» کے عنوان سے سیمینار وزارت امور اجتماعی و خواتین و جوانان کے تعاون سے ۲۹ نومبر کو " جموری اصولوں پر زندگی" پروگرام کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔

 

سیمینار میں جرمن ماہر اسلام «یانیک فینهوس» اسلامی امور پر لیکچر دیں گے ۔ سیمینار بروشر میں لکھا ہے " ہم سب اسلام کے بارے میں بات کرتے ہیں، مگر ہم میں سے کتنے لوگ حقایق سے آشنا ہیں؟ اور کیوں یہ مذہب اسقدر اہم ہے کہ اس کے بارے میں بات کرنا ضروری ہے؟۔

 

برلین میں ایرانی مرکز کے مطابق جرمنی میں عام طور پر حجاب، حلال خوراک، مدرسے اور مساجد کے موضوعات پر محدود گفتگو کی جاتی ہے اور اسی حوالے سے جرمن ماہر اسلام «یانیک فینهوس» لیکچرز میں بحث کے اصول، آغاز، اہمیت اور غلطیوں کی نشاندہی کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

یانیک فینهوس اسلام، مہاجرت اور اجمتاعی امور کے شعبے میں کام کررہے ہیں اور سال ۲۰۱۱ میں انکی کاوشوں سے ایک انجمن بھی قایم ہوچکی ہے اور اس وقت ٹسلہ ثقافتی مرکز میں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کے عنوان سے ایک نمایش بھی جاری ہے جسمیں داخلہ مفت اعلان کیا گیا ہے۔/

Read 1850 times