فلسطینی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کے صدی معاملے کو مسترد کردیا

Rate this item
(0 votes)
فلسطینی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کے صدی معاملے کو مسترد کردیا

 فلسطینی صدر محمود عباس  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدی معاملے کو فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ امن منصوبے " صدی معاملے " کے رد عمل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں ہو گی، یہ ڈیل سازش ہے جو کامیاب نہیں ہو گی اور ہم اس ڈیل کو ایک ہزار بار مسترد کرتے ہیں۔

فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اگر مقبوضہ بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت نہیں تو ہم اسے کیسے قبول کریں گے، امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے کہتا ہوں مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطینوں کے حقوق برائے فروخت نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اس منصوبے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔

 واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں فلسطین اور اسرائیل امن منصوبے کا اعلان کیا جسے "  ڈیل آف دی سینچری"  کا نام دیا گیا اور اس میں ٹرمپ نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا اٹوٹ دارالحکومت ہی رہے گا۔

Read 767 times