امریکہ کا صدی معاملہ مردود اور ناقابل عمل / بیت المقدس کو بیچنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

Rate this item
(0 votes)
امریکہ کا صدی معاملہ مردود اور ناقابل عمل / بیت المقدس کو بیچنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے صدی ڈیل کو ناقابل عمل ، سازشی اور فریب پر مبنی ڈیل قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ صدی ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کی تمنا قبر میں لے جائےگا۔ بیت المقدس کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ خطیب جمعہ نے عشرہ فجر کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ)  کی زحمتوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اورہم ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی کوششوں کو زندہ رکھنا سب سے عمدہ  اور اہم تقوی ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ جب امام خمینی (رہ) نے اسلامی تحریک کا آغاز کیا تو انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہے اور انھوں نے استقامت اور پائداری کے ساتھ انقلاب اسلامی کو کامیابی کے ساحل سے ہمکنار کردیا ۔ آیت اللہ  موحدی کرمانی نے کہا کہ ایرانی عوام حضرت امام خمینی (رہ) اور شہداء کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونےدیں گے اور ہم ان کی راہ پر استقامت کے ساتھ گامزن رہیں گے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے عین الاسد میں امریکی ايئر بیس پر ایرانی سپاہ کے دفاعی میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ اسلام نے امریکہ کے غرور اور تکبر کو توڑدیا ہےاور ایرانی میزائلوں نے امریکی غرور کو خاک کے ساتھ یکساں کردیا ہے۔

خطیب جمعہ نے فلسطین کے بارے میں  امریکہ کے یکطرفہ سازشی معاملے کو مردود قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا تعلق فلسطینی عوام سے ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے سازشی اور مکر و فریب پر مبنی معاملہ مردہ پیدا ہوا ہے اور اس کی ناکامی یقینی ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ فلسطینیوں نے امریکی صدر کے معاملے کو باہمی اتحاد کے ساتھ مسترد کردیا ہے اور دنیائے اسلام نے بھی صدی معاملے کو مردود قراردیدیا ہے بعض عرب ممالک کے خائن عرب حکمرانوں نے امریکی صدر کے سازشی معاملے کی حمایت کی ہے جس کے بعد دنیائے اسلام اور امت مسلمہ کے سامنے ان کا منافقانہ اور ظالمانہ چہرہ مزید نمایاں ہوگيا ہے۔

Read 848 times