صدر حسن روحانی کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی صحتیابی کے لئے دعا

Rate this item
(0 votes)
صدر حسن روحانی کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی صحتیابی کے لئے دعا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کی صحتیابی کے لئے دعا کی ۔پاکستانی وزير اعظم کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے پاکستانی عوام اور حکومت کو نوروز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ دنیا کو کوروناوائرس کی مہلک وباء  سے جلد از جلد نجات عطا فرمائے۔

صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایکدوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے سلسلے میں بھی تاکید کی۔

Read 529 times