یران میں قومی میٹرو ٹرین کے سیمپل کی نقاب کشائی

Rate this item
(0 votes)
یران میں قومی میٹرو ٹرین کے سیمپل کی نقاب کشائی

 قومی میٹرو ٹرین کے پہلے سیمپل کی  8 اپریل بروز جعمرات کو صدر روحانی کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تہران کے ویگن مینوفیکچرنگ میں نقاب گشائی کر دی گئی۔
نیشنل میٹرو ٹرین کا ایک قیمتی قومی منصوبہ ہے جو 18 مہینے کے عرصے میں ثمر بخش ثابت ہوا ہے اور 85 فیصد اندرونی توانائیوں کے بل بوتے پر اس منصوبہ کو مکمل کرنے کی کوشش جاری ہے جس کے بعد غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار ختم ہو جائے گا۔
یہ منصوبہ نائب صدر برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی اور دیگر مختلف اندرونی کمپنیوں، نیز تہران کی ویگن مینوفیکچرنگ کمپنی، جہاد دانشگاہی، مپنا اور ایریکو کمپنی نے اپنے گزشتہ 20 سالہ تجربات کا استعمال کرتے ہوئے موجودہ ٹیکنالوجی کے مطابق میٹرو ٹرین کا ویگن بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
حناچی: ایران کو آئندہ دس سالوں میں 5 ہزار میٹرو ویگن کی ضرورت
تہران کے میئر نے صدر روحانی کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کانفرنس اور نیشنل میٹرو ٹرین کے سیمپل کی رونمائی کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آئندہ دس سالوں میں ہمیں بڑے بڑے شہروں میں میٹرو ٹرین بحال کرنے کے لیے کم سے کم 5 ہزار ویگن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا: بڑے شہروں کی ٹریفک کم کرنے اور شہروں کو آلودگی سے بچانے کے لیے سب سے بہترین طریقہ میٹرو لائن کو بچھانا ہے۔
تہران کے میئر نے مزید کہا: تہران میں اس وقت 7 میٹرو لائنیں ہیں جن کی لمبائی 246 کلو میٹر ہے۔
حناچی نے کہا: "چھٹے ترقیاتی منصوبے کے قانون کے آرٹیکل 58 کے مطابق ، 1400 کے آخر تک ، 2 ارب یورو سے زیادہ مالیت کے 2،000 ویگنوں کی فراہمی لازمی ہے۔"

Read 620 times