قدس شریف کے تشخص کی جنگ

Rate this item
(0 votes)
قدس شریف کے تشخص کی جنگ
عالمی روز قدس جوں جوں ںزدیک آرہا ہے، عاصب صیہونی حکومت کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مظالم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری صرف فلسطینی گروہوں کے جوش و جذبے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی تناظر میں فلسطینی استقامی گرہوں نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عالمی یوم قدس کو صیہونیوں کے خلاف انقلاب و انتفاضہ کا دن ہونا چاہیئے۔ عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطین کے استقامتی گروہوں نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ عالمی یوم قدس کو صیہونیوں کے خلاف یوم جہاد و انتفاضہ کے طور منایا جانا چاہیئے۔ فلسطین کے استقامتی گروہوں کے بیان میں آیا ہے کہ ہم غرب اردن، بیت المقدس اور انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے کے باشندوں کی حمایت کریں اور صیہونی دشمن کو بھی اس محلے میں کسی بھی طرح کی حماقت کے نتائج کی بابت خبردار کریں۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ بیت المقدس میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ہماری جنگ تشخص اور بقا کی جنگ ہے اور بیت المقدس مسلم امۃ کا اصلی مسئلہ، غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کا محور اور فلسطین کا دائمی دارالحکومت ہے اور فلسطین میں غاصبوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ استقامتی گروہوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی فلسطین کے لئے بہترین اور نزدیک ترین راستہ مسلح جدوجہد اور ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے، جن کے ذریعے فلسطینی کاز کو نابود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قدس شریف ہمیشہ سے عربی و اسلامی رہا ہے اور رہے گا اور قدس شریف ہی مسلم امہ کا اصلی موضوع، غاصب صیہونیوں کے خلاف جدوجہد کا محور ہے اور فلسطین میں غاصبوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ قدس میں غاصبوں کے خلاف ہماری جنگ تشخص اور موجودیت کی جنگ ہے، سینچری ڈیل، زمینوں کا انضمام، غاصبانہ قبضہ اور روابط کو معمول پر لانے کی کوششیں دم توڑ رہی ہیں اور فتح و کامیابی مسلم امہ کا مقدر اور یقینی ہے۔ آج کا دور ایسا دور ہے، جس میں بیت المقدس کے مسلمان فلسطینی باشندوں نے اپنے گوشت اور خون کو مسجد الاقصیٰ کے دروازوں کی ڈھال بنا رکھا ہے۔ فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان جاری تنازعہ قدس شریف کے تشخص کی جنگ ہے اور اس پر امت مسلمہ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ امسال بھی دنیا بھر میں یوم القدس کرونا وائرس کی مشکلات کے باوجود طبی ہدایات کی روشنی میں منایا جائیگا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا۔
 
 
 
Read 532 times