عالمی یوم قدس کے موقع پرہندوستان ، پاکستان ، کشمیر میں ریلیاں اور آن لائن پروگرام منعقد

Rate this item
(0 votes)
عالمی یوم قدس کے موقع پرہندوستان ، پاکستان ، کشمیر میں ریلیاں اور آن لائن پروگرام منعقد

عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ہندوستان ، پاکستان ، کشمیر ، افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک میں ریلیاں اور آن لائن پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مجلس علماء ہند نے آن لائن احتجاجی پروگرام منعقد کیا ، پروگرام کے شرکاء نے فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے بعض اسلامی اور عرب  ممالک کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ادھر کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی علماء اور دانشوروں نے یوم قدس کے موقع پر عوام  کولائن پروگرام  میں فلسطین میں ہونے والے اسرائیل مظالم سے آگاہ کیا ۔ کشمیر کے ضلع کرگل میں عوام نے خود جوش ریلی نکالی اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کی فتح کے سلسلے میں دعا کی۔ ادھر پاکستان کے مختلف صوبوں اور  شہروں میں بھی عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ریلیاں اور آن لائن پروگرام منعقد کئے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے پاکستان کے تمام شہروں میں پروگرام منعقد کئے گئے۔ لاہور ، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں پاکستانی شہریوں نے فلسطینی عوام  کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیل، امریکہ اور ان کے اتحادی عرب حکمرانوں کی گھناؤنی سازشوں کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی۔  ادھر افغانستان، ترکی، شام، لبنان، فلسطین، یمن اور دیگر اسلامی ممالک میں بھی یوم قدس انسانی، مذہبی اور اخلاقی ہمدردی کے تحت منایا گيا۔

ایران کے روحانی پیشوا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے آن لائن خطاب میں اسرائیل کے اضمحلال اور زوال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسرائیل کے زوال کا آغاز ہوگيا ہے جس کا سلسلہ کسی وقفہ کے بغیر جاری رہےگا۔

دوسری طرف حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ فلسطینی اپنے حقوق کے حصول اور بیت المقدس کی آزادی  کے لئے جد وجہد میں مصروف ہیں اور ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فلسطینیوں نے کبھی بھی اپنی سرزمین سے صرف نظر نہیں کیا بلکہ وہ اپنے وطن اور اپنے گھروں کی واپسی کے سلسلے میں بیشمار قربانیاں پیش کرچکے ہیں اور قربانیاں پیش کررہے ہیں، اور فلسطین کے موجودہ حالات اس بات کے گواہ ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ فلسطینی اتحاد، یکجہتی ، استقامت اور پائداری کی صورت میں اپنے اہداف تک پہنچ جائیں گے کیونکہ آج اسرائيلی حکومت داخلی بحران کا شکار ہے اور اسرائیل کی اندرونی سطح پر تباہی کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اسلامی مزاحمتی محور میں طاقتور ملک ہے جس نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔

News Code 1906424
Read 531 times