فلسطین کی پانچ تنظیموں اور تحریکوں کے سید علی خامنہ ای کے نام خطوط

Rate this item
(0 votes)
فلسطین کی پانچ تنظیموں اور تحریکوں کے سید علی خامنہ ای کے نام خطوط

فلسطین کی پانچ تنظیموں اور تحریکوں نے خطوط ارسال کرکے رہبر انقلاب اسلامی کی یوم قدس کی تقریر کی قدردانی کی۔

فلسطین کی پانچ تنظیموں اور تحریکوں نے خطوط ارسال کرکے رہبر انقلاب اسلامی کی یوم قدس کی تقریر کی قدردانی کی۔

ان خطوط میں فلسطین کے عوام کی مزاحمت کی حمایت اور صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کی قدردانی کی گئی ہے اور زور دیکر کہا گیا ہے کہ قدس کی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی اور یوم قدس پر رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب در حقیقت فلسطین کی آزادی کا روڈ میپ ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین، تحریک فتح انتفاضہ، فلسطین عوامی مزاحمتی محاذ اور فلسطینی فورسز الاینس نے ان خطوط میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلامی ممالک میں اتحاد و استقامت کا محور قرار دیا اور فلسطین کی امنگوں کو نئی زندگی دینے والے شہید سردار قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سات مئی 2021 کو یوم قدس پر دو حصوں فارسی اور عربی پر مشتمل اپنی تقریر میں مزاحمتی فورسز کی قوت و توانائی میں قابل لحاظ اضافے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں طاقت کا توازن دنیائے اسلام کے حق میں تبدیل ہو چکا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا تھا کہ صیہونی حکومت رو بزوال و نابودی ہے اور اس غاصب حکومت سے مقابلے کا منطقی طریقہ اس وقت تک مزاحمت جاری رکھنا ہے جب تک وہ فلسطین کے مستقبل کا تعین کرنے والے سیاسی نظام کی تشکیل کے لئے فلسطینی علاقوں کے اندر اور باہر ریفرنڈم کرانے پر مجبور نہ ہو جائے۔

قابل ذکر ہے کہ تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی 10 مئی 2021 کو رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے پیغام میں فلسطین کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی کی تھی اور قدس کے رہائشیوں کی حمایت میں اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کو رکوانے کے لئے عالم اسلام کے دو ٹوک موقف کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Read 643 times